بے حیائی کی انتہا: سعودی عرب میں ڈانس کرنے پر مفت کافی دینے کا اعلان، مسلم خواتین بھی ناچ رہی ہیں۔۔۔ (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) سعودی عرب کئی حوالوں سے اب دنیا کو حیران کرتا دکھائی دے رہا ہے، جہاں نئے ٹرینڈز کو فالو کیا جا رہا ہے وہیں اب دلچسپ مناظر بھی سامنے آ رہے ہیں۔ حال ہی میں سعودی عرب کے کافی شاپ کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں شہریوں کو منفرد ڈیل دی جا رہی ہے۔

سعودی کافی شاپ ’ڈیلی کپ‘ کی جانب سے ایک ایسی ہی آفر کسٹمرز کو دی گئی ہے، جس میں کسٹمرز کو ڈانس کرنے پر مفت کافی دی جائے گی۔ ڈیلی کپ کی جانب سے کسٹمرز کو آفر دی گئی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسٹمرز کافی بننے تک انتظار کریں گے تو انہیں کافی مفت میں دی جائے گی، اس حیرت انگیز آفر پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران نظر آئے۔

ویڈیو دیکھنے کےلئے لنک پر کلک کریں::
https://www.instagram.com/reel/C6_zJ9PoFf6/?utm_source=ig_embed&ig_rid=e638f560-788b-4317-8dee-f55976f5080d

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرڈر اور پک اپ کے مقام پر عربی لباس پہنے شہری رقص میں مگن ہیں جبکہ شاپ کے ملازمین بھی کسٹمرز کے ہمراہ رقص کرتے دکھائی دیے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین یہ سوال بھی کرتے دکھائی دیے، کہ کافی بننے تک تو کسٹمر انتظار ہی کرتا ہے، پھر یہ آفر؟ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر شدید تنقید کررہے ہیں۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ ویڈیو میں برقعہ پہنی مسلم خاتون کو بھی بے حیائی سے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں