حیدرآباد کی ہوٹل میں لفٹ گرنے کا واقعہ، 8 افراد زخمی

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں لفٹ گرنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجہ میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ناگول الکاپوری ایکس روڈ پر واقع کنارا گرینڈ ہوٹل میں پیش آیا۔ حادثہ کے بعد فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لفٹ گرنے کے حادثہ میں ہوٹل میں منعقدہ منگنی کی تقریب میں آئے آٹھ مہمان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت ویربراہما، روی شنکر ریڈی، منی کانتا گپتا، منوہر، شجاعت بابا، کلیان کمار اور دو دیگر کے طور پر کی گئی ہے۔ ناگول پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں