امریکی ریاست الاسکا کے سمندر میں سائنس دانوں نے ایک نایاب شفاف مچھلی دریافت کی ہے جس کے جسم کے آر پار دیکھا جاسکتا ہے۔
اس شفاف مچھلی کو بلوچڈ اسنیل فِش کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا سائنسی نام کِرسٹلِچتھی سائیکلوسپائلس ہے۔
اس مچھلی کا ظاہر بہت عجیب و غریب ہے۔ شفاف جسم جس سے سرخ رنگ چھلکتا ہے مچھلی کو گہرے اور تاریک سمندر میں چھپنے میں مدد دیتا ہے جہاں بمشکل ہی سورج کی روشنی پہنچتی ہے۔
نیشنل اوشیئنک اینڈ ایٹماسفیئرک ایڈمنسٹریشن میں فِش بائیولوجسٹ سارہ فرائیڈمین کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کافی عرصے سے ان میں سے کسی ایک کو دیکھنے کی امید تھی۔