ابوفیصل کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس نے ابو فیصل پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔ قبل ازیں اکھل بھارتیہ صفائی مزدور سنگھ نے حیدرآباد سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔

سائبر کرائم پولیس نے سوشل میڈیا پر مختلف موضوع پر کھل کر اپنی بات رکھنے والے ابو فیصل کے خلاف ان کی ایک ویڈیوز کے ذریعہ ایک مخصوص طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں کیس درج کرلیا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق تلنگانہ شیڈول کاسٹ مہتر سماج نے بھی مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں ابوفیصل کے خلاف شکایت کی ہے۔ پولیس شکایت کی جانچ کررہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں ابو فیصل نے گستاخ ہندو سوامی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سخت ریمارکس کئے۔ متنازعہ ہندو سوامی نے مخالف اسلام بیان دیا تھا۔

واضح رہے کہ ابو فیصل سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور کسی بھی معاملہ پر وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں جس کےلئے وہ کافی مشہور بھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں