حیدرآباد (دکن فائلز) صدر مرکز انجمن قادریہ مولانا علی قادری نے آج حیدرآباد کے بہادر پورہ میں واقع پروگریس اسکول پہنچ کر کرسپانڈنٹ مرزا مصطفیٰ علی بیگ اور کو آرڈینٹر و انچارج عبدالمالک روحی بیابانی سے ملاقات کی۔
غازی اہلسنت نے اسکول کے ذمہ داروں سے دینی تعلیمی مقابلوں اور دینی تعلیمی ریلی میں شرکت کی خواہش کی۔ اس موقع پر مولانا علی قادری نے میلاد النبیﷺ کے موقع پر منعقدہ تحریری مقابلوں میں جیتنے والے طلبا میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔