ورک ورلڈ آرگنائزیشن فارریلیجیس اینڈ نالج تلنگانہ چیاپٹر، بلا لحاظ مذہب وملت عوامی خدمت میں مصروف رضاکارانہ تنظیم

حیدرآباد 13- اکتوبر( راست ) ورک ورلڈ آرگنائزیشن فارریلیجیس اینڈ نالج تلنگانہ چیاپٹر کے کارکن جناب سید اشفاق حُسین نے تلنگانہ ہیڈ جناب تنویر احمد خان کی سرپرستی میں اتوار13 – اکتوبر 2024 ء کو باغ عام نامپلی میں صبح کے وقت چہل قدمی کے لئیے آنے والوں میں ہربل ٹی مفت تقسیم کی ان کے ہمراہ محترمہ فرحانہ پروین کے علاوہ ورک ویمن ونگ ہیڈ تلنگانہ محترمہ شاداں مسعود اور جناب سبحان مسعود بھی تھے جناب سید اشفاق حسین نے بتایاکہ ورک ورلڈ آرگنائزیشن کا ہیڈ آفس رامپور میں قائم ہے جس کے صدر علامہ سیدعبداللہ طارق ہیں –

سارے ہندوستان میں اس کے چیاپٹرس قائم ہیں یہ رضاکارانہ تنظیم بلالحاظ مذہب وملت عوامی خدمت میں مصروف ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یہ غیر سیاسی تنظیم ہے جو 1989 ء سے سرگرم عمل ہے انہوں نے بتایا کہ ہر اتوار اور دیگر موقعوں پر مختلف مقامات اور پارکس کے قریب عوام میں مختلف جُوس اور پھل تقسیم کئیے جاتے ہیں علاوہ ازیں بیت المعمرین اور یتیم خانوں میں بھی پھل اور دیگر غذائی اشیا ء تقسیم کی جاتی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ شہر حیدرآباد کے علاوہ معین آباد ‘ وقار آباد ‘ سنگاریڈی اور کئی مختلف مقامات پر خدمت خلق کے جذبہ کے تحت عوامی خدمت کی جاتی ہے ہم کوئی بھید بھاؤ پر یقین نہیں رکھتے اس رضاکارانہ تنظیم کے ذمہ داران’ جناب تنویر احمد خان آئی ٹی انجینئر کی سرپرستی میں عوامی خدمت میں مسلسل مصروف ہیں تفصیلات کے لئیے جناب تنویراحمدخان سے فون 9063419295 پر یا اشفاق حسین سے 7842278216 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں