حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے ملک پیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک پیٹ مارکیٹ میں کل رات زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ مارکیٹ میں واقع ایک گودام میں جہاں پلاسٹک کے چائے کے کپ و شیشے کی اشیا کو بڑی مقدار میں رکھا گیا تھا۔
https://x.com/i/status/1858768677535183184
آگ لگتے کے بعد علاقہ میں افراتفری پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے بڑی مشکل سے آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں گودام میں رکھا سامان جلکر خاکستر ہوگیا۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔