سعودی عرب میں ماہ اگست کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

سعودی عرب کے بعض علاقوں میں آئندہ ماہ درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

قومی مرکز موسمیات کے مطابق اگست میں مدینہ منورہ میں پارہ 50 ڈگری سے بھی بڑھ سکتا ہے۔

ادارے کے ترجمان نے کہا کہ رواں مہینے کئی سعودی شہروں میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال موسمِ گرما اپنے متوقع وقت سے پہلے شروع ہوا اور پارہ بھی 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں