مرد پسند نہیں، اسی لئے دو لڑکیوں نے شادی کرلی

حیدرآباد (دکن فائلز) دو نوجوان لڑکیوں نے جو کچھ روز قبل دوست بنی تھیں، شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس شادی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ دو لڑکیاں مرد حضرات کو پسند نہیں کرتی تھیں۔ یہ عجیب واقعہ اتر پردیش کے بدایو میں پیش آیا جہاں کورٹ کے احاطے میں واقع ایک شیو مندر میں دونوں لڑکیوں نے پورے ہندو رسم و رواج کے ساتھ آپس میں شادی کرلی۔

شادی کے بعد جوڑے نے کہا کہ کیونکہ مردوں کے ساتھ رہنا ہمیں پسند نہیں ہے، اسی لئے ہم نے آپس میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا‘۔ انہوں نے معاشرہ سے گزارش کی کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور دونوں نوجوان خواتین کو معاشرے میں شوہر اور بیوی کی طرح ایک ساتھ رہنے کا موقع فراہم کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں لڑکوں پر بھروسہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں