حیدرآباد (دکن فائلز) تلنگانہ کے راج بھون میں چوری کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ سخت ترین سیکورٹی والے راج بھون میں چوری کے معاملہ پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ دیر سے سامنے آیا۔ راج بھون کے اہلکاروں نے 4 ہارڈ ڈسک چوری ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرائی۔ چوری کی یہ واردات رواں ماہ کی 13 تاریخ کو ہوئی تھی اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس معاملہ میں پولیس نے سرینواس نامی ایک شخص، جو ہارڈ ویئر ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دیتا تھا کو 14 تاریخ کو گرفتار کیا اور ہارڈ ڈسک کو قبصہ میں لے لیا۔ ملزم سرینواس کے خلاف اس سے قبل فوٹو مارفنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اس معاملے میں جیل بھی جاچکا ہے۔
اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔