حیدرآباد (دکن فائلز) ملک کی باوقار مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے ایکسٹرنل بورڈ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ منصف ٹی وی چینل کے سی ای او حبیب نصیر کو تین سال کیلئے شامل کیا گیا۔
حبیب نصیر کے علاوہ شیواجی یونیورسٹی کولہاپور کے جے ایم سی ڈپارٹمنٹ کی ایچ او ڈی پروفیسر نشا پوار کو بھی بورڈ کا رکن بنایا گیا۔
بورڈ آف اسٹڈیز میں شامل کئے جانے پر منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر نے وائس چانسلر پروفیسر عین الحسن، رجسٹرار پروفیسر ایس کے اشتیاق احمد، ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم کے ایچ او ڈی پروفیسر محمد فریاد، پروفیسر احتشام احمد خان اور منصف ٹی وی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ پنکج پچوری کی معیاد ختم ہونے کے بعد منصف ٹی وی کے سی ای او حبیب نصیر کو بورڈ میں شامل کیا گیا۔