سانپ نے ایک بھائی کو ڈسنے کے بعد دوسرے بھائی کو بھی مار ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق اس طرح کا افسوسناک واقعہ پنجاب کے گاؤں بھوانی پور میں پیش آیا جہاں سانپ کے ڈسنے سے ایک شخص ہلاک ہوا جس کے بعد اس کا بھائی آخری رسومات میں شرکت کے لیے پہنچا تو سانپ نے اسے بھی ڈس لیا۔
سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے مرنے والے بھائی اروند کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 22 سالہ گووند مشرا لدھیانیہ سے گاؤں پہنچا تھا۔ تاہم اگلے ہی روز وہ گھر میں سو رہے تھا کہ سانپ نے اسے بھی ڈس لیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔
گووند جس گھر میں سورہا تھا ادھر ایک اور شخص کو اسی رات سانپ نے کاٹا لیکن وہ زندہ بچ گیا البتہ حالت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔