جب مولانا طارق جمیل نے گانا گایا: وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے ملے جلے تبصرے (ویڈیو دیکھیں)

(نوٹ: اس خبر کو شائع کرنے کا ہرگز مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں ہے۔ ہم علمائے کرام کا نہایت احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اسے صرف ایک خبر کی طرح ہی دیکھیں۔)

سوشل میڈیا پر معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کی مختلف گانے گاتے ویڈیو وائرل ہوگئی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصرے کیے گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گانا گاتے ہوئے مولانا طارق جمیل کچھ گانوں کے بول میں چوک بھی رہے ہیں اور خود پر ہنس بھی رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو ایک سال پرانی ہے جب انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے دورے کے دوران اپنے سامنے بیٹھے طالبِ علموں کو گانے گا کر سنایا تھا۔

کچھ انٹرنیٹ صارفین کے مطابق ان کی نظر میں مولانا طارق کے گانا گانے میں کوئی برائی نہیں ہے، وہ بھی انسان ہے۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے مولانا طارق پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ گانے کو حرام کہنے والے اب خود گانا گا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں