مرکزی الیکشن کمیشن نے منوگوڑ ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں ایک ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ سی ای سی نے تلنگانہ کے وزیر جگدیشور ریڈی کی انتخابی مہم پر پابندی عائد کردی۔ جگدیشور ریڈی کی انتخابی مہم پر 48 گھنٹے کےلیے پابندی عائد کی گئی۔ وہ اب اجتماعات، جلسوں، مظاہروں، ریلیوں اور روڈ شوز میں نہ ہی شرکت کرسکتے ہیں اور نہ ہی مخاطب کرسکتے ہیں۔ سی ای سی نے انہیں انٹرویوز دینے سے بھی روک دیا۔
وزیر جگدیشور ریڈی نے قبل ازیں حکومت کی فلاحی اسکیموں سے متعلق تبصرہ کیا تھا جس کا نوٹ لیا گیا تاہم انہوں نے اس سلسلہ میں وضاحب بھی دی تھی تاہم ان کی وضاحت کو قبول نہیں کیا گیا اور سی ای سی نے جگدیشور ریڈی کو حکم دیا کہ وہ 48 گھنٹوں تک انتخابی مہم نہ چلائیں۔