کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے بھارت جوڑو یاترا کے انتظامات میں افراتفری مچ گئی۔ رنگاریڈی ضلع کے کوتھور منڈل میں پیپرس پورٹ ریسارٹس کے قریب یاترا کے انتظامات کئے جارہے تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثے میں 125 کے وی، 62 کے وی جنریٹر اور دو ڈی سی ایم وین جل گئیں۔ مہیشورم فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر رمیش نے بتایا کہ حادثہ برقی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دوسری طرف تلنگانہ میں راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج پانچویں دن بھی جاری رہی۔