دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون پولیس افسر

ولمبیا کے شہر میڈلین میں ایک خاتون پولیس افسر ڈیانا رامیرز ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون پولیس آفیسر کہتے ہیں۔ قومی پولیس فورس میں خدمات انجام دینے والی خاتون کے انسٹاگرام پر تقریباً چار لاکھ فالوورز ہیں۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی پولیس افسر اس میڈلین کی سڑکوں پر گشت کرتی ہے جسے کبھی دنیا کا سب سے خطرناک شہر سمجھا جاتا تھا، لیکن اس کا کہنا ہے کہ وہ ماڈل یا آن لائن انفلوئنسر بننے کے لیے اپنی پولیس کی نوکری نہیں چھوڑے گی۔ اس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے دوبارہ کیریئر کا انتخاب کرنے کا موقع ملا تو میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گی اور میں دوبارہ پولیس آفیسر بنوں گی کیونکہ میں جو بھی ہوں وہ اسی ادارے کی بدولت ہوں۔

انہیں حال ہی میں انسٹافیسٹ ایوارڈز میں ‘سال کی بہترین پولیس یا ملٹری انفلوئنسر’ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد ایسے پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو لوگوں میں آگہی کیلئے ڈیجیٹل مواد تخلیق کرتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں