جی 20 اجلاس کے موقع پرگفتگو لیک ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ناراض ہوگئے۔
Must watch! Conversation caught between Prime Minister Justin Trudeau and Chinese President Xi Jinping. What did Trudeau leak to the media? pic.twitter.com/0mO3awDLls
— Independent Journalism (@Indejournalism) November 16, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کیمروں کی موجودگی میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بات چیت کررہے ہیں۔
چینی صدرنے کینیڈا کے وزیراعظم سے جی 20 اجلاس کے دوران کی گئی گفتگو لیک ہونے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کی گئی ہماری گفتگو اخبارات کو لیک کردی گئی یہ مناسب بات نہیں۔ گفتگو اس پیرائے میں نہیں کی گئی تھی۔ اگرآپ کی طرف سے ایمان داری کا مظاہرہ کیا جاتا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں ہم آزادانہ اورکھلے عام مکالمے پر یقین رکھتے ہیں جس پرچین کے صدر نے کہا کہ اس کے لیے کوئی اصول اور طریقہ کار بنائیں۔ چینی صدر شی جن پنگ اس گفتگو کے بعد کینیڈین وزیراعظم سے مصافحہ کرکے چلے گئے۔