برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی، شہریوں کیلئے الرٹ جاری

برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی کی گئی۔ ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ بھی جاری کردیا۔ پیش قیاسی کی گئی ہے کہ برطانیہ کے کئی حصوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

برطانوی ہیلتھ اتھارٹی ایجنسی نے یارکشائر کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا کہ شمالی برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات ہلکی برفباری ہوئی۔

برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، اگلے چند روز تک شدید سردی کی لہر جاری رہے گی۔ برفباری کے باعث برطانیہ میں فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Forecast Of The Worst Winter In History In Britain
برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیشگوئی، شہریوں کیلئے الرٹ جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں