کابل میں فوجی ایئرپورٹ کے باہر دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ایئر پورٹ کے باہر دھماکا ہوا ہے۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوجی ایئر پورٹ کے باہر ہوئے دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ عبدالنافی تکور نے بتایا کہ کابل ملٹری ایئرپورٹ کے باہر دھماکے میں ہمارے متعدد بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسیکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کو سیل کردیا، جبکہ تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں