ترکی میں 14 مئی کو قبل ازوقت انتخابات ہوں گے، صدر طیب اردغان کا اعلان

ترک صدر طیب اردغان نے عندیہ دیا ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔ ترک صدر نے اس سے قبل ملک میں جون 2023 میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اپنے ایک تازہ بیان میں انھوں نے عندیہ دیا کہ انتخابات 14 مئی کو ہوسکتے ہیں۔

طیب اردغان نے 14 مئی کی تاریخ کا انتخاب اپنے آئیڈیل سایست دان اور سابق وزیراعظم میندرس سے متاثر ہوکر کیا ہے۔ عدنان میندرس ترکی کے پہلے ہونے والے شفاف الیکشن 14 مئی 1950 کو فتح حاصل کی تھی۔

بعد ازاں فوج نے پھر بغاوت کی تھی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا اور وزیراعظم عدنان میندرس کو 160 میں پھانسی دیدی تھی۔ ترک صدر نے کہا تھا کہ ہمارے پاس 5 مہینے ہیں اور ان 5 مہینوں میں ہمارے راہ میں کوئی اسٹاپ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں