امریکہ میں چین کے سالِ نو کی ڈانس پارٹی پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 10 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائرنگ کا واقعہ مونٹرے پارک کے علاقے میں پیش آیا ہے جو اینجلس شہر سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہاں ایشیائی نسل سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی آبادی اس علاقے میں رہائش پذیر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 12 افراد ہلاک اور تقریباً 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ مونٹیری پارک میں پیش آیا جہاں چین کے نئے قمری سال کے آغاز کی مناسبت سے تقریب جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شریک تھے۔

مسلح شخص نے پارک میں داخل ہوکر ڈانس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم فرار ہوگیا جس کے تعاقب میں پولیس ٹیم روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں