شوٹنگ کے دوران بولی وڈ ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کے ساتھ خطرناک حادثہ پیش آنے پر ہنگامی بنیادوں پر ان کی سرجری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرتے وقت متعدد اداکاروں کے ساتھ حادثات پیش آچکے ہیں اور اب اطلاعات آئی ہیں کہ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے۔
شاہ رخ خان کے ساتھ چند دن قبل امریکی شہر لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا تھا۔ شوٹنگ کے دوران ناک پر چوٹ لگنے کی وجہ سے شاہ رخ خان کی ناک سے خون بہنے لگا، جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز نے اداکار کی ٹیم کو بتایا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے خون روکنے کیلئے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اور اب وہ بہتر ہیں۔


