حیدرآباد: لفٹ کی پیشکش کے بعد کار میں خاتون کی عصمت ریزی

حیدرآباد میں ایک نوجوان خاتون کو کار میں لفٹ دینے کے بہانہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ امیر پیٹ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق ایک بدمعاش نے بارش میں ایک خاتون کو سڑک پر جاتے دیکھا اور اسے کار میں لفٹ دینے کا پیشکش کیا۔ بدمعاش نے لفٹ دینے کے بہانہ خاتون کو کار میں بٹھالیا اور اس کی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ امیرپیٹ کے مدھورا نگر علاقہ میں پیش آیا۔

تفصیلات میں بتایا گیا کہ مدھورا نگر میں ایک خاتون سڑک پر چل رہی تھی کہ ایک کار اس طرف آئی۔ اگرچہ کہ خاتون نے لفٹ نہیں مانگی لیکن ڈرائیور نے گاڑی روک کر لفٹ دینے کی پیشکش کی۔ خاتو نے منع کردیا تاہم اس نے زور دیکر التجا کی اور کہا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، میں کوئی ٹھگ نہیں ہوں‘۔ بدمعاش نے باتوں سے خاتون کو منالیا اور اسے یہ یقین دلایا کہ بہت بارش ہورہی ہے جو خطرناک ہے۔ چنانچہ خاتون نے کار ڈرائیور پر بھروسہ کرلیا اور گاڑی میں بیٹھ گئی۔

بعدازاں ڈرائیور نے کار کو دوسرے راستہ پر لیجانے لگا جسکے بعد خاتون کو شک ہوا اور وہ چیخنے کی کوشش کی تاہم بدمعاش نے چیخنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس کے بعد بدمعاش نے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس نے اس بارے میں کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی دیکر اسے گاڑی سے دھکیل دیا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو پکڑنے کےلئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں