پڑھائی میں کمزور ، میتھس میں 100 میں سے صفر نمبر ملتے تھے ، رنویر سنگھ

معروف اداکار رنویر سنگھ نے اپنے زمانہ طالب علمی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پڑھائی میں بالکل دلچسپی نہیں تھی ۔

رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی پروموشن تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ میتھس کے مضمون میں بہت کمزور تھے اورانہیں میتھس اپنا دشمن لگتا تھا۔ میتھس میں انہیں 100 نمبرز میں سے انڈہ یعنی صفر ملتا تھا۔

رنویر نے تقریب کے شرکا ء سے پوچھا کیا کبھی کسی کو مائنس 10 ملے ہیں اور پھر خود ہی جواب دیا کہ مجھے ملے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں