دوران پرواز میاں بیوی کے جھگڑے نے جرمنی کے شہر میونخ سے بنکاک جانے والی پرواز کو دہلی میں اتارنے پر مجبور کردیا۔ ائیر لفتھانزا کی پرواز میں سوار ایک جوڑے کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جس سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔
دہلی ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پرواز میں ایک جرمن مرد اور تھائی خاتون جوڑے کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، جس کے بعد طیارے کے پائلٹس نے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت مانگی۔
ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ جہاز کی لینڈنگ کے بعد سیکیورٹی اور ائیرپورٹ حکام اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ دہلی پولیس کے دھیان میں نہیں لایا گیا اور اسے ٹرمینل پر ہی حل کرلیا گیا۔
افسر نے کہا کہ ’بیوی اور اس کے شوہر نے جھگڑے کے بعد ہوائی جہاز کے عملے سے بھی جھگڑا کیا‘۔ انہوں نے کہا کہ جوڑے کو واپس میونخ بھیج دیا گیا ہے۔