بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کی نشہ میں دھت سڑک پر گھومتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول ایک مصروف سڑک پر اس انداز میں چلتے نظر آ رہے ہیں جیسے اپنے ہوش میں نہ ہوں اور اسی حالت میں اداکار کسی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر حادثے کا شکار بھی ہو سکتے تھے تاہم سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایک رکشہ ڈرائیور رُک کر اُنہیں اپنے رکشے میں بٹھا لیتا ہے۔ جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ تبصرے ہونا شروع ہو گئے کہ اداکار نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے سڑک ہر اس طرح گھوم رہے ہیں۔
Sunny Deol kaha ghoom raha raat ko? pic.twitter.com/L3Yz5bLRhW
— . (@single_soul1) December 5, 2023
جس کے بعد سنی دیول نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک اور مکمل ویڈیو شیئر کی۔ اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ افواہوں کا “سفر” بس یہیں تک تھا, اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی مکمل ویڈیو سے یہ واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو کلپ ان کی نئی آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ سے لیا گیا ہے۔
Afwaahon ka ‘Safar’ bas yahin tak 🙏🙏#Shooting #BTS pic.twitter.com/MS6kSUAKzL
— Sunny Deol (@iamsunnydeol) December 6, 2023
یاد رہے کہ سنی دیول کئی بار اپنے انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ شراب نہیں پیتے، سنی دیول آج کل اپنی نئی فلموں “سفر”، “لاہور 1947ء” اور “باپ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔