حیدرآباد (دکن فائلز) مشہور فلم ’پشپا‘ میں اپنی پرفارمنس سے مداحوں کا دل جیتنے والی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے میں ملوث شخص کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں معروف اداکارہ کی ایک جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ مذکورہ ویڈیو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی تھی جس پر بعد میں رشمیکا نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا تھا۔ بعدازاں دہلی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔
واضح رہے کہ ڈیپ فیک کی مدد سے جس ویڈیو پر رشمیکا کا چہرہ لگایا گیا تھا وہ بھارتی نژاد برطانوی سوشل میڈیا انلوئنسر زارا پٹیل کی تھی۔