شادی کے 12 سال بعد ایشا دیول کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی

بالی ووڈ کی اداکارہ اور ماضی کے دو لیجنڈ اداکاروں ہیما مالینی اور دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول اور انکے بزنس مین شوہر بھرت تکھتانی میں علیحدگی ہوگئی۔ اس سے قبل دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں تھیں۔

میڈیا ادارے کو دیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں دونوں نے قرار دیا کہ انکی شادی ختم ہوچکی ہے۔ اس بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر خوش اسلوبی کے ساتھ الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد اب ہماری اولین اور سب سے اہم ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی فلاح و بہبود ہوگی، ہم اپنی پرائیوسی کے احترام کو سراہیں گے۔

اس معاملے کی جب میڈیا نے ہیما مالینی سے تصدیق کرنا چاہی تو انکی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔ یاد رہے کہ ان دونوں کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اور گزشتہ 12 برسوں میں دونوں کی دو بیٹیاں رادھیا اور میرایا پیدا ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں