ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

بالی وڈ انڈسٹری کی اسٹار جوڑی لیجنڈری امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک اور سپر اسٹار اداکارہ ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ ایشوریہ رائے نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ابھیشیک کو جنم دن پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی بیٹی ارادھیا اور شوہر کے ساتھ سیلفی پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شوہر ابھیشیک کیلئے کامیابی، محبت، سکون اور اچھی صحت کے ساتھ ہمیشہ سرخرو رہنے کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔ ایشوریہ کی جانب سے پوسٹ کے بعد دونوں فنکاروں کے مداح اور شوبز شخصیات کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے دونوں فنکاروں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیلی ہوئی تھیں اور یہ خیال ظاہر کیا جائے گا کہ جلد طلاق کیلئے معاملہ عدالت جائے گا لیکن اب ان افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں