خواجہ صوفی زبیر چشتی ابوالعلائی کے فرزند اکبر صوفی محمد زید علی چشتی ابولعلائی کی رسم جانشینی

حیدرآباد (پریس نوٹ) پیر طریقت،پیرشریعت حضرت مولانا خواجہ صوفی شاہ محمد زبیر چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین بارگاہ حضرت صوفی باباؒ، جل پلی کی اطلاع کے بموجب اپنے فرزند اکبرخواجہ صوفی شاہ محمد زید علی چشتی ابوالعلائی کواپنا جانشین و متولی بارگاہ حضرت خواجہ صوفی شاہ محمدریاضت علی چشتی ابوالعلائیؒ جل پلی 20 ڈسمبر 2024 کومقرر کیا۔ اس سلسلہ میں مشائخین عظام، علمائے کرام،خانوادہ صوفیہ ابوالعلائیہ ناگوریہ کی موجودگی میں رسم جانشینی مکمل کی گئی۔

اس موقع پر حضرت مولانا پیر صوفی جمال فاروقی صاحب (سجادہ نشین بارگاہ حضرت سلطان التارکین)،خواجہ صوفی حمید الدین ناگوری (راجستھان)، حضرت مولانا پیر میاں سید محتشم علی ابوالعلائی صاحب (سجادہ نشین بارگاہ حضرت سیدنا امیر ابوالعلاء،آگرہ)حضرت مولانا خواجہ صوفی شاہ محمد مظفر علی چشتی ابوالعلائی(سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی ؒ)، حضرت مولانا سید محمد اکبرچشتی (سجادہ نشین درگاہ حسین شاہ ولیؒ)، حضرت مولانا سید محمد جانی حُسینی (سجادہ نشین درگاہ حسینی شاہ ولی ؒ)،حضرت مولانا سید محمود پاشاہ صاحب قادری زرین کلا (سجادہ نشین حضرت سید مرتضیٰ پاشاہ قادری زرین کلاؒ)حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی (سجادہ نشین آستانہ حضرت راجو قتالؒ،مصری گنج)، حضرت مولانا سید شاہ لیاقت حُسین رضوی(سجادہ نشین درگاہ سید امر اللہ شاہ ؒ)، حضرت مولانا سید شاہ عبدالرؤف حُسینی بغدادی (سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ علی عباس حُسینی ؒ)، حضرت مولانا سید شاہ شہاب الدین مظہرقادری چشتی(سجادہ نشین ومتولی معین آباد)، حضرت مولانا صوفی عبدالقادر ثانی(سجادہ نشین درگاہ حضرت صوفی منزل)، حضرت مولانا سید شاہ موسیٰ قادری الموسوی (نبیرہ حضرت چنو پاشاہ قادری الموسوی)،حضرت مولانا محمد اللہ قادری سرخیل پاشاہ(سجادہ نشین درگاہ حضرت عبداللہ شاہ ولی ؒ،حق چمن)، مولاناسید شاہ قبول اللہ حُسینی، حضرت صوفی ذاکرعلی دانش ابوالعلائی(سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ)، مولاناصوفی خرم علی ابوالعلائی، حضرت مولانا صوفی حیدر حسین ابوالعلائی، مولاناصوفی ارشد چشتی ابوالعلائی،مولانا صوفی شاہ محمد قدیرچشتی ابوالعلائی، خواجہ صوفی شاہ دوست محمدچشتی ابوالعلائی، بلال صوفی، قاسم صوفی، عمر صوفی، علی صوفی خانوادہ کے علاوہ مریدین، متعقدین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اس تقریب کی کاروائی محمد امجد علی ابوالعلائی نے چلائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں