حیدرآباد (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم نسواں کے فیکلٹی ممبر ڈاکٹر تبریز حسین تاج کی کتاب حیات عزم و ہمت کی رسم اجرائی گجرات کے احمد آباد میں عمل میں آئی۔
تصویر میں ڈاکٹر محمد قطب الدین امریکہ، پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی، ڈاکٹر اے آر ناکیدار بانی صدر آفمی امریکہ، ڈاکٹر محمد لقمان خان سابق وائس چانسلر، سہیل ترمذی ایڈیٹر گجرات ٹوڈے، ڈاکٹر اکبرمحمد امریکہ، جناب سراج ٹھاکر کینڈا، جناب ڈاکٹر علی قریشی صاحب امریکہ انجینئر شفیق لوکھنڈ والا امریکہ، جناب سیدخالد شہباز نوجوان صحافی حیدآباد، جناب اقبال شیخ کونسلر و دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ کتاب ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔
اس کتاب کو حیدآباد شہر کے پلیشرمیڈیا پلس فاؤنڈیشن نے پبلیش کیا ہے۔