یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل اور سپر اسٹار سلمان خان کی ایک دوسرے سے گہری دوستی ہے۔
دونوں اداکار پہلی بار بگ باس 13 کے سیٹ پر ملے تھے، شو ختم ہوگیا لیکن ان کا گہرا رشتہ قائم ہے۔
کینیڈا کے ایک ایف ایم سے بات کرتے ہوئے شہناز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سلمان خان سے زندگی کے بہت سے معاملات سیکھے ہیں۔
شہناز گل کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات جو میں نے ان سے سیکھی وہ یہ ہے کہ ہمیں زندگی میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے چاہے کچھ بھی ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان نے مجھے بتایا کہ میں زندگی میں سخت محنت کرکے بہت آگے تک جاسکتی ہوں، وہ میری بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
شہناز نے کہا کہ جب آپ اکیلے رہتے ہیں اور آپ کا تعلق ایک چھوٹے شہر سے ہو، تو آپ آگے بڑھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو آگے بڑھنے سے رُکنا نہیں چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ارد گرد موجود لوگوں سے سیکھتی ہوں، آگے بڑھتی ہوں۔