سائنسدانوں کی اہم پیشرفت، بڑھاپا ماضی کا قصہ بننے کے قریب

بیشتر افراد بڑھاپے کے ساتھ آنے والی جسمانی کمزوریوں اور بیماریوں سے بچنے کی خواہش رکھتے ہیں اور لگتا ہے کہ بہت جلد ایسا ممکن ہوسکے گا۔ امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ماہرین نے اس سوال کا جواب ڈھونڈ لیا ہے کہ ہم لوگ بوڑھے کیوں ہوتے ہیں۔

ایک نئی تحقیق میں ان ماہرین نے ایسی جسمانی گھڑی کے بارے میں بتایا جو خلیات کی عمر کی رفتار کو تیز یا اسے ریورس کرسکتی ہے۔ اس تحقیق میں محقق ڈیوڈ سنکلئیر اور ان کی ٹیم نے ایپی جینوم پر توجہ مرکوز کی تھی۔ ایپی جینوم ہی مختلف خلیات کے لیے جینز کو متحرک کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ وہ نہ صرف چوہے کی عمر کی رفتار بڑھانے میں کامیاب ہوئے بلکہ وہ عمر بڑھنے سے مرتب اثرات کو ریورس کرنے اور ان جانوروں میں جوانی کے حیاتیاتی افعال بحال کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

تحقیق کے مطابق اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈی این اے میں آنے والی تبدیلیاں بڑھاپے کے سفر کی بنیادی وجہ نہیں بلکہ ایپی جینوم اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں