اداکارہ سوارا بھاسکر کے یہاں پہلے بچے کی آمد متوقع

حیدرآباد (دکن فائلز) اداکارہ سوارا بھاسکر نے سماجی کارکن فہد سے رواں برس فروری میں کورٹ میرج کی ،اداکارہ نے اپنے یہاں پہلے بچے کی آمد کے حوالے سے سوشل میڈیا پرآگاہ کیا۔

بالی وڈ کی بےباک اور نڈر اداکارہ سوارا بھاسکر جو کہ اکثر اپنے سیاسی خیالات اور رائے کی وجہ سے خبروں کا حصہ رہتیں ہیں۔ سوارا نے اپنے اور فہد احمد کے یہاں اپنی اولاد کی آمد کے حوالے سے مداحوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے آگاہ کیا۔ سوارا نے اپنی پریگننسی فوٹو شوٹ کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔

کبھی کبھار آپ کی تمام دعائیں ایک ساتھ ہی قبول ہوجاتی ہیں۔ پرجوش اور شکر گزار ہیں کہ ہم ایک نئی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ پر اپنے شوہر کو بھی ٹیگ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں