سوناکشی سنہا پر مسلمان بوائے فرینڈ بنانے پر تنقید

بالی ووڈ میں فلم ’دبنگ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی سوناکشی سنہا آج کل او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر اپنی ڈرامہ سیریز ’دھاڑ‘ کی کامیابی کے سبب چھائی ہوئی ہیں۔
سوناکشی سنہا آج کل بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ نجی و پیشہ ورانہ تقریبوں میں شرکت کر رہی ہیں جہاں اُن کے کے کچھ فرقہ پرست مداحوں کی توجہ اُن پر جمی ہوئی ہے۔
سوناکشی سنہا نے گزشتہ روز اداکارہ سارہ علی خان اور اداکار وکی کوشل کی نئی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی کامیابی کی خوشی میں منعقد کی گئی پارٹی میں شرکت کی۔ اس دوران اداکارہ سوناکشی اور اداکار ظہیر نے میچنگ کرتے ہوئے سیاہ رنگ کے لباس میں شرکت کی، یہ جوڑی اس دوران خوب جچ رہی تھی۔

میڈیا پر اس جوڑی کی ایک ساتھ اس ویڈیو کا وائرل ہوگیا جس کے بعد کچھ فرقہ پرست مداح و سوشل میڈیا صارفین نے سوناکشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لَو جہاد کی ایک کھلی مثال ہے‘۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سوناکشی اور اداکار ظہیر اقبال نے فلم پروڈیوسر مدھو منٹینا کی شادی میں بھی ایک ساتھ شرکت کی تھی۔ یاد رہے کہ سوناکشی اور ظہیر اقبال فلم ’ڈبل ایکسل‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں