معروف اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔ ماڈل اور پنجابی فلموں کی اسٹار سونم باجوہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اداکار فواد خان کے لیے ایک بار پھر محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان ہمیشہ میرا پہلا ’ پیار‘ رہیں گے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔
اس سے قبل 2022 میں سونم کپورنے فواد خان کے بارے میں کہا تھا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے ضرور تعلقات بناتیں اورملاقاتیں کرتیں۔اداکارہ نے سجل علی کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سجل علی سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ شاندار کام کرتی ہیں۔