امیشا پٹیل کو 3 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں ضمانت مل گئی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے چیک بائونس کیس میں رانچی سول کورٹ کے سامنے سرینڈر کر دیا ۔میڈیا کے مطابق گزشتہ روز رانچی سول کورٹ کے جج نے امیشا پٹیل کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 21 جون کو دوبارہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یادرہے کہ امیشا پٹیل کے خلاف یہ مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔ جھارکھنڈ کے فلم پروڈیوسر اجے کمار سنگھ نے اداکارہ کے خلاف فراڈ اور چیک باﺅنس کا مقدمہ درج کرایا تھا۔
سپریم کورٹ نے اگست 2022 میں جھارکھنڈ میں ٹرائل کورٹ کے ذریعے جاری کردہ سمن کے سلسلے میں امیشا پٹیل کے خلاف دھوکہ دہی کے جرم میں فوجداری کارروائی روک دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں