انتہاپسند سریندر جین نے مسلم علمائے کرام کو دھمکی دی: کہا ’اپنا سامان باندھ لیں ورنہ چھوڑیں گے نہیں‘ اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

ہندو انتہاپسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے جوائنٹ سکریٹری سریندر جین نے ہریانہ کے مانسیر میں منعقدہ پروگرام میں مسلمانوں کو کھل کر دھمکایا۔ متنازعہ و فرقہ پرست بیانات کےلیے مشہور سریندر جین نے مسلم علمائے کرام کی شان میں مزید پڑھیں

بلقیس بانو اجتماعی عصمت ریزی معاملہ کے درندہ صفت مجرمین کی رہائی کےلیے مرکز نے منظوری دی تھی، گجرات حکومت کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ: انتخابات میں فائدہ کےلیے کوئی پارٹی کیا اتنا گر سکتی ہے؟ عوام کا ردعمل

گجرات حکومت نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ 2002 گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے 11 مجرمین کو رہا کر دیا گیا کیونکہ وہ 14 سال تک جیل میں رہے اور اس دوران مزید پڑھیں

اخلاق لنچنگ: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سنگیت سوم کو 800 روپئے جرمانہ

2015 میں اخلاق کی فرقہ پرست و انتہاپسندوں کی جانب سے لنچنگ کے بعد دارالحکومت دہلی سے قریب بسہاڑا گاؤں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے معاملہ میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی و متنازعہ بیانات مزید پڑھیں

گیان واپی مسجد معاملہ: فوارہ(مبینہ شیولنگ) کی کاربن ڈیٹنگ کرانے سے عدالت کا انکار، ہندو درخواست گذار نے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا

وارانسی کی گیانواپی مسجد کمپلیکس میں پایا گیا فوارہ جسے ہندو درخواست گذاروں کی جانب سے شیولنگ بتاتے ہوئے اس کی عمر کا پتہ چلانے کےلیے کاربن ڈیٹنگ کرنے کا ضلعی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی، آج اس مزید پڑھیں

کرناٹک حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، معاملہ بڑی بنچ سے رجوع

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے معاملہ پر آج سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ دونوں ججز کا فیصلہ مختلف ہونے کے بعد اس معاملہ کو بڑی بنچ سے رجوع کردیا گیا۔ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مزید پڑھیں

مسلمانوں پر بے بنیاد الزام لگانے والوں دیکھو، کون ہندو دیوی دیوتاؤں کی بیحرمتی کرتے ہیں؟؟

اتراکھنڈ کے سابق وزیر و کالاڈھونگی سے بی جے پی رکن اسمبلی بنسی دھر بھگت اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب انہوں نے ہندو دیوی دیوتاؤں کے بارے میں متنازعہ بیان دیا ہے جس مزید پڑھیں

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کا نیا انداز لوگوں کو کافی پسند آیا (ویڈیو دیکھیں)

کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ فی الحال کرناٹک میں زور و شور سے جاری ہے جبکہ تمل ناڈو کے کنیاکماری سے اس کا آغاز ہوا تھا۔ یاترا میں بڑے پیمانہ پر لوگ شامل ہورہے ہیں جن میں بچے، خواتین، بوڑھے مزید پڑھیں

ملک کی معاشی حالت بدتر ہوسکتی ہے: آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پوری دنیا کی معاشی صورتحال کا تجزیہ پیش کیا ہے جبکہ ادارہ نے ہندوستان کی معاشی ترقی کے امکانات کو 8.6 فیصد تک گھٹادیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ جولائی میں ہندوستان کی مزید پڑھیں

پنجاب میں شادی شدہ قیدیوں کو یہ سہولت حاصل رہے گی: جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

پنجاب کی جیل میں بند مجرمین کو اپنی شریک حیات کے ساتھ تنہائی میں وقت گذارنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں قید شوہر، اب اپنی اہلیہ کے ساتھ تنہائی میں وقت گذار سکتے ہیں۔ پنجاب جیل مزید پڑھیں

جشن میلاد النبیﷺ کے دوران تلوار لہرانے کے الزام میں 19 مسلم نوجوان گرفتار، کیا دیگر مذہبی جلوسوں میں تلوار لہرانے اور مسلم مخالف نعرے لگانے والوں کے خلاف بھی ہوگی کاروائی؟

بنگلور پولیس نے 19 مسلم نوجوانوں کو جشن میلاد النبیﷺ کے دوران تلوار لہرانے کے الزام میں گرفتار کیا جن میں متعدد نابالغ لڑکے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سدپورہ پولیس اسٹیشن حدود میں جشن میلادالنبیﷺ کے دوران کچھ مزید پڑھیں