ایران نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی امید ظاہر کی ہے، وہ اپنے بھائی کی رحلت کے بعد خلیجی ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
دونوں ممالک نے 2016 میں تعلقات کو سفارتی سطح پر کم کردیا تھا، کیونکہ ایران کے مضبوط خلیجی عرب ملک سعودی عرب سے تعلقات ختم ہوگئے تھے جو کہ متحدہ عرب امارات کا اہم اتحادی ہے۔
صدارتی بیان کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ مزید بتایا گیا کہ رئیسی نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے دور میں تعلقات کی بہتری اور ترقی کی جو بنیاد رکھی گئی، اس میں دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اضافہ ہوگا۔